پنجاب کے ضلع بھکر میں سابقہ رنجش پر بااثر افراد کا محنت کش پر مبینہ تشدد، درخت سے باندھ کر درجنوں افراد کی مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ واقعے پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے فوری نوٹس لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ منکیرہ کی حدود وگ صدر میں پیش آیا، پولیس نے دو مرکزی ملزمان رستم علی اور ندیم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او شہزاد رفیق کے مطابق محنت کش عثمان پر مبینہ تشدد پرانی رنجش پر کیا گیا، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو تشدد اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔