ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں لڑکا اور لڑکی کی گولی لگی لاشیں ملنے کا معاملہ، پولیس نے مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق معاملہ بظاہر مبینہ طور پر قتل کے بعد خودکشی کا لگتا ہے، ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، جلد لڑکے اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ سامنے آ جائے گی۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے موبائل سے مبینہ طور پر لڑکی کو کیے گئے میسجز ملے ہیں، دوہرے قتل کے حوالے سے کچھ بھی حتمی کہنا قبل از وقت ہے۔