کراچی، سپر ہائی وے پر ٹریلر اور ہائی ایس وین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

وین ڈرائیور کی شناخت 45 سالہ امین شاہ کے نام سے کی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر August 10, 2026

کراچی:

نوری آباد تھانے کی حدود سپر ہائی وے حیدراباد سے کراچی آتے ہوئے لکی سمنٹ فیکٹری چوکی نمبر 5 کے قریب ٹریلر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں ہائی ایس مسافر وین کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے وین کے ڈرائیور کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے نوری آباد تھانے لے جایا گیا۔

ترجمان ایدھی اویس کے مطابق جاں بحق ہونے والے وین ڈرائیور کی شناخت 45 سالہ امین شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔