باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں پاک فوج کی جانب سے 6 دیہات کے مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
باجوڑ کے نواحی دیہاتوں گھاکھی، کوہی، گھونڈئی، تلی، چلارگام اور بٹملئی کے عوام کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے جنرل، میڈیسن، سرجری، آنکھوں، امراضِ نسواں، نفسیات اور فزیوتھراپی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر مقامی افراد کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں 876 افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جن میں 301 بچے، 320 خواتین اور 255 مرد شامل تھے۔
مقامی مشران اور عوام نے دور افتادہ علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔