پختونخوا کےعوام کا پاک، سعودی، ترکیہ ’تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے‘ کابھرپور خیرمقدم

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے


ویب ڈیسک August 10, 2026

خیبر پختونخوا کےعوام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے کابھرپور خیرمقدم  کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کےعوام نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں کلیدی کردار پر عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صوبے کےعوام نے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی شکل میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے ۔ پاکستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ بہتری اور استحکام کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ۔ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا  مقصد مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم عسکری قیادت کی کاوشوں اور ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے ۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔