خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، کن علاقوں میں بارش کا امکان؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 39 ریکارڈ ہوا


ویب ڈیسک August 10, 2026

پشاور:

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے وقت دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں و گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ باجوڑ، مہمند اور خیبر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 39، پشاور میں 38، بنوں میں 37، چترال میں 36، دیر میں 34، مالم جبہ میں 23 اور کاکول میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز کاکول میں 8 ملی میٹر، مالم جبہ میں 7 اور چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔