میر رضا قتل کیس میں مشکوک گیسٹ ہاؤس سے متعلق پیش رفت

سوئفٹ کار میں آنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، جس کے بعد مجموعی طور پر 19 افراد شامل تفتیش ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 10, 2026

کراچی:

میر رضا قتل کیس میں مشکوک گیسٹ ہاؤس  کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے گیسٹ ہاؤس کو باقاعدہ سیل کردیا گیا  ہے اور گیسٹ ہاؤس عملے کے 6 افراد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوئفٹ کار میں آنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، جس کے بعد مجموعی طور پر 19 افراد شامل تفتیش ہیں۔ زیر حراست افراد سے نئی تحقیقاتی ٹیم بھی سوالات کرے گی ۔

واضح رہے کہ میر رضا قتل کیس  کے سلسلے میں مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ، ہم نے کہا سوچ کر بتائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائی گی ۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، پولیس نے ایک بار تفتیش کی ۔ گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔