کراچی:
کریم آباد انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
متوفین کی لاشیں چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائیں ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی شناخت 30 سالہ اظہر حسین کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کی عمر 24 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد زبیر اعوان کے مطابق حادثہ انڈر پاس کے اس ٹریک پر پیش آیا جو ضیا الدین سے حسین آباد کی جانب آرہا ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل ملی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔