کراچی؛ مزار کے قریب 3بوریوں میں ایک شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد

لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری


ویب ڈیسک August 11, 2026

کراچی:

ملیر گلشن قادری مزار کے قریب 3 بوریوں میں کٹی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ عمر تقریباً 30 سال ہے، پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔