شمالی کوریا کی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں نایاب پھول لیوپرڈ لِلی (Leopard Lily) دریافت ہوا ہے۔ یہ دریافت اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ اس پھول کی موجودگی اب تک معلوم جغرافیائی حد سے مزید شمال میں سامنے آئی ہے۔
جنوبی کوریا کے نیشنل آربوریٹم کے ماہرین نے پھول کی دریافت کو ریکارڈ کیا۔ ماہرین کے مطابق اس دریافت سے پودے کی قدرتی پھیلاؤ کی شمالی حد کے بارے میں نئی معلومات مل سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ شمال میں موجود علاقوں تک جنوبی کوریائی محققین کی رسائی انتہائی محدود ہے، اس لیے شمالی کوریا میں ہی پھول کی موجودگی اور اس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینا مفید ہوگا۔
ماہرین کے مطابق پودوں کی جغرافیائی حدود کا تعین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ موسمیاتی تبدیلی بھی پودوں کے قدرتی مسکن اور ان کی پھیلاؤ کی حدود کو تبدیل کر رہی ہے، اس لیے ایسی دریافتیں مستقبل میں تحفظِ ماحول کی منصوبہ بندی میں مدد دے سکتی ہیں۔