شام میں سابق صدر کو بھائی سمیت سزائے موت سنادی گئی

اسی مقدمے میں بشار الاسد کے ماموں عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی


ویب ڈیسک August 11, 2026
امریکا عراق میں بغیر کسی قانونی جواز کے داخل ہوا اور اسکا نتیجا امریکا کو بھگتنا پڑا، شامی صدر۔ فوٹو : فائل

شام میں سابق صدر بشار الاسد اور اُن کے بھائی کو انسانیت کیخلاف جرائم پر سزائے موت سنادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی ایک عدالت نے معزول شامی صدر بشار الاسد اور ان کے چھوٹے بھائی کو شام کے 14 سالہ تنازعے کے دوران انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم کے الزام میں سابق صدر کی غیر حاضری میں موت کی سزا سنائی۔

دمشق کی فوجداری عدالت میں اسد خاندان کے پانچ عشروں پر مشتمل اقتدار کے ختم ہونے کے 20 ماہ بعد خاندان کیخلاف یہ پہلی سزائیں ہیں۔

سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے عدالتی اجلاس کے دوران جج فخرالدین العریان نے کہا کہ بشار الاسد نے ریاستی ایجنسیوں کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ اسی مقدمے میں بشار الاسد کے ماموں عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی جسے جنوبی صوبے درعا میں کریک ڈاؤن کی نگرانی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو بغاوت اور بعد میں خانہ جنگی کا باعث بنا۔