اسلام آباد:
امریکا ایران جنگ بندی میں اہم ترین کردار کی بدولت پاکستان بطور عالمی قوت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
عالمی جریدہ ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد معاہدہ کرانے والے پاکستان اور قطر کشیدگی کو روکنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پاکستان ہی اپنی سفارتی صلاحیت کی بدولت ایران اور امریکا کو دوبارہ قریب لانے میں مدد کر سکتا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائسز کا کہنا ہے کہ امریکا سے فوجی و اسٹریٹجک شراکت داری اور ایران سے تاریخی روابط کی بدولت پاکستان کو منفرد سفارتی مقام حاصل ہے، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آغاز سے ہی ایران اور امریکہ جنگ بندی میں ثالثی کی قیادت کر رہے ہیں۔
ساؤتھ ایشین وائسز نے کہا کہ پاکستان اور قطر جولائی میں ایران اور امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے مشترکہ تجارتی پیشکش کرچکے ہیں، ایران کو معاشی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ امریکا بھی طویل جنگی اخراجات اور محدود فوجی وسائل کے شدید دباؤ میں ہے۔
مضمون میں میں مزید کہا گیا کہ امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کیساتھ بیک وقت بہترین تعلقات نے پاکستان کو قابل اعتماد ثالث بنا یا، حالیہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ نے بھی خطہ میں پاکستان کے اسٹریٹجک کردار کو مزید ابھار دیا۔
ساؤتھ ایشین وائسز نے لکھا کہ پاکستان ماضی میں بھی امریکا اور چین میں سفارتی روابط اور ایران عراق جنگ میں اہم سفارتی کردار ادا کر چکا ہے۔
امریکہ ایران جنگ سمیت تاریخ کے اہم تنازعات میں بطور ثالث پاکستان کے کردار کی تعریف نے ملک کے وقار کو مزید بلند کر دیا۔