پاکستانی عوام نے مکہ دفاعی معاہدے کو امن اور فتح کا پیغام قراردے دیا

پاکستان دنیا میں بڑی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے، شہری


ویب ڈیسک August 12, 2026

اسلام آباد:

پاکستانی عوام نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن اور فتح کا پیغام قرار دے دیا۔

پاکستان، سعودی عرب اورترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کوملک بھر میں بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔

 پاکستانی عوام نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان دنیا میں بڑی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 شہریوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کے ویژن کی تکمیل ہے، پاک فوج کی  کوششوں کے باعث پاکستان کو مضبوط طاقت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے، تینوں برادراسلامی ممالک کا تاریخ ساز معاہدہ آگے چل کر اُمّہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اورترکیہ کے اتحاد اورامتِ مسلمہ کے مضبوط مستقبل کی نوید ہے۔