پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا، فائرنگ بھی کی

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے


ویب ڈیسک August 12, 2026

پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا اور فائرنگ بھی کی۔

پشاور پولیس  نے کہا کہ واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔