یومِ آزادی کے موقع پر ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے وطن سے وفا اور قومی عزم کا پیغام دیا

جشنِ آزادی کے موقع پر ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر موجود فوج کے جوانوں نے اہلِ وطن کو آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیا


ویب ڈیسک August 14, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر ایل او سی پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے وطن سے وفا اور قومی عزم کا پیغام دیا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے اہلِ وطن کو آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی سلامتی، دفاع اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کا کہنا تھا کہ 14 اگست اس حقیقت کی مثال ہے کہ آزادی قربانی سے حاصل ہوتی ہے اور عزم و اتحاد سے محفوظ رہتی ہے۔سبز ہلالی پرچم کی سربلندی شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جسے پاک فوج دفاعِ وطن کے عزم سے ہمیشہ قائم رکھے گی۔

پہاڑوں سے محاذوں تک پاک فوج وطن کی حفاظت کے عزم کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے۔پاک فوج مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے امتِ مسلمہ کی امیدوں کا محافظ بننے پر فخر کرتی ہے۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اتحاد، اعتماد اور دفاعی عزم کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا۔