کینیڈین اوپن: ایگا شواتک نے ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کینیڈین اوپن جیتنے کے بعد شواتک عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ فائیو میں شامل ہوجائیں گی


اسپورٹس ڈیسک August 14, 2026

پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا شواتک نے کینیڈین اوپن کے فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ایگا شواتک نے ایلینا ریباکینا کو بہ آسانی 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر رواں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت لیا۔

چھ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن شواتک نے میچ کے دوران جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ریباکینا کئی مواقع پر غیر ضروری غلطیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہیں۔

عالمی نمبر دو ریباکینا نے پہلے سیٹ میں 12 اَن فورسڈ ایررز کیے۔

کامیابی کے بعد شواتک نے اعتراف کیا کہ وہ خوشی کے بجائے غصہ محسوس کر رہی تھیں کیونکہ رواں سیزن میں ان کی کارکردگی پر اپنے ملک کے میڈیا کی جانب سے تنقید ہوئی تھی۔

کینیڈین اوپن جیتنے کے بعد شواتک عالمی رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ فائیو میں شامل ہوجائیں گی۔