بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے


ویب ڈیسک August 14, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق جلد اہم اعلان کیا جائے گا۔ اہم آبی گزرگاہ سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے ٹرمپ کے بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔