ریاض حملے میں دو بھارتی شہری زخمی، نئی دہلی نے واقعے کی شدید مذمت کردی

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض میں بھارتی سفارت خانہ زخمی شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے


ویب ڈیسک November 25, 2026

بھارت نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں 24 نومبر کو ایک ٹاور پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں دو بھارتی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض میں بھارتی سفارت خانہ زخمی شہریوں اور ان کے اہلِ خانہ کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں شہری، اقتصادی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بھارت نے اپنے بیان میں شہری تنصیبات اور اہم اقتصادی و توانائی مراکز پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض کے مالیاتی مرکز پر حملے کے بعد سعودی عرب میں سیکیورٹی صورت حال اور اہم تنصیبات کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔