ٹانک کے علاقے بائی پاس روڈ پر پانی میں ڈوب کر 2 ہم عمر چچا زاد بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
یہ دونوں بچے علاقے کے سابقہ ناظم اشرف بلوچ کے بھتیجے تھے، جن کی موت کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
حادثے کے فوری بعد مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں تلاشی کا عمل شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد شہریوں نے دونوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے باہر نکال لیا۔
واقعے نے علاقے میں حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔