ریتھک روشن اور صبا آزاد کا بریک اپ ہو گیا؟ وائرل اسکرین شاٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ ایپ ’رایا‘ کا ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے


ویب ڈیسک August 15, 2026

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ ایپ ’رایا‘ کا ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ریتھک روشن کا پروفائل ہے۔

مبینہ پروفائل میں ریتھک روشن کی تصاویر موجود ہیں جبکہ ان کا تعارف اداکار، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید ریتھک اور صبا آزاد کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ مذکورہ پروفائل واقعی ریتھک روشن کی ہی ہے اور نئی ہے یا پرانی۔

ریتھک روشن اور صبا آزاد نے بھی تاحال بریک اپ کی افواہوں یا وائرل اسکرین شاٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریتھک روشن کے مبینہ ’رایا‘ پروفائل کی تصاویر پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئیں، 2024 میں بھی اسی نوعیت کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر گردش کر چکے ہیں، اس وقت بھی ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ ریتھک روشن اور صبا آزاد 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں جبکہ جولائی 2026 میں دونوں کو ریتھک کے بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آتے بھی دیکھا گیا تھا۔