کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 6 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  پير 25 اگست 2014
10 ملزمان کچے علاقے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

10 ملزمان کچے علاقے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی میں پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک جب کہ 10 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ پولیس کی نفری جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے گنا منڈی پہنچے تو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 6 ملزمان ہلاک جب کہ 10 ملزمان کچے علاقے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو  اغوا کرنے کے بعد گنا منڈی میں ایک پلاٹ میں رکھتے تھے اور پھر انھیں اندرون سندھ منتقل کر کے تاوان وصول کیا جاتا تھا، ملزمان خواتین کے ساتھ بے حرمتی بھی کیا رکتے تھے۔

راؤ انوار نے بتایا کہ ملزمان کے قبصے سے کلاشنکوف، رپیٹرز ، شارٹ گنز،  9 ایم ایم پستول، 30 بور پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان پولیس کو اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انھوں نے بتایا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔