لاہور: موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

پولیس کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2026

ڈیفنس بی میں جیدی پان شاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹینکی پھٹنے سے آس پاس سے گزرنے والے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں عامر، اسد، حمزہ، دانش اور امتیاز وغیرہ شامل ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس بی کو فوری ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔