راولپنڈی :جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی

کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 7 فٹ تک بلند ہوگئی


عمران اصغر August 18, 2026

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی۔

کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 7 فٹ تک بلند ہوگئی۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق شمس آباد میں 115 ملی میٹر، پیرودہائی میں 72، گوالمنڈی میں 59، کچہری میں 26 اور نیو کٹاریاں میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رین فال گیجنگ اسٹیشنز کے مطابق سیدپور میں 3، گولڑہ میں 22، بوکڑہ میں 59 جبکہ پی ایم ڈی اسٹیشن پر 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

موسلادھار بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا جس کے بعد راولپنڈی واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا۔