اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں پیشرفت

ایڈیشنل سیشن جج عدیلہ الطاف نے کیس کی سماعت کی


ویب ڈیسک August 18, 2026

اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی جب کہ سیشن کورٹ لاہور نے ملزم ناصر خان کو 24 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عدیلہ الطاف نے کیس کی سماعت کی، ملزم کے خلاف تھانہ سبززار پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔