اشرافیہ نواز بھارتی عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی کےکھوکھلے دعووں کو آشکار کردیا ہے۔
بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے دورمیں بھارتی سیاست کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، جہاں زیرالتوا ہزاروں فوجداری مقدمات عدالتی نظام پرکاری ضرب ثابت ہو رہے ہیں۔
بھارت میں اشرافیہ نواز عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی سرکار کے کھوکھلے دعووں کو آشکار کردیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے قانون سازوں کے خلاف 4192 فوجداری مقدمات زیرِ التوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 28 میں سے 14 بھارتی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کیخلاف 89 فوجداری مقدمات رپورٹ ہوئے جبکہ سووندو ادھیکاری کے خلاف 29 کیسز سامنے آئے۔
دی وائر کے مطابق بھارت میں سیاسی مقدمات کے انبار میں اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں ہزاروں کیسز زیرِ التوا ہیں۔
معروف بھارتی صحافی شویتا کوہاری کے مطابق سنگین الزامات میں گھرے نمائندوں کی موجودگی نے بھارتی سیاسی نظام میں جواب دہی کے عمل پر سوال کھڑے کر دیے۔
مودی راج میں بھارتی عوام انصاف سے محروم، عدلیہ ہندوتوا وفاداری کا ہتھیار اور آئینی آزادی محض دکھاوا بن چکی ہے۔