ایک اور کمپنی کی ای وی بائیکس اور ای وی پک اپ ٹرکس پاکستانی مارکیٹ میں متعارف

انوریکس نے پیٹرول سے آزادی کے وژن کے تحت الیکٹرک موبیلٹی کے شعبے میں انوریکس گو کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا


اسٹاف رپورٹر August 19, 2026

پاکستان میں متبادل توانائی کے معروف برانڈ انوریکس نے پیٹرول سے آزادی کے وژن کے تحت الیکٹرک موبیلٹی کے شعبے میں انوریکس گو کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے، اس وژن کے تحت انوریکس برانڈ کی ای وی بائیکس، ای وی اسکوٹرز، اور ای وی پک اپ ٹرکس پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جارہی ہیں۔

انوریکس کے چئیرمین محمد ذاکر علی کا کہنا ہے کہ انکے ادارے نے پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا راستہ دکھایا جسے اب انوریکس گو وژن کے تحت سڑکوں کے ذریعے سفر کرنے تک توسیع دی جارہی ہے، کمپنی کے لیے صرف ایک نئی پراڈکٹ لائن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی موبیلٹی کے لیے ایک نیا وژن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایسی توانائی اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے جو درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرے اور عوام کو زیادہ مؤثر اور پائیدار متبادل فراہم کرے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ پاکستان تین اہم الیکٹرک موبیلٹی کیٹیگریز متعارف کرائی جا رہی ہیں، روزمرہ استعمال کے لیے کم خرچ جدید ای وی بائیکس، اسکوٹرز جبکہ تجارتی استعمال کے لیے الیکٹرک پک اپ ٹرکس متعارف کرائے جارہے ہیں۔

انوریکس گو کا مقصد پاکستان میں پیٹرول سے آذادی کا سفر متعارف کرانا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور سفری اخراجات عام صارف اور کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم مسئلہ ہیں۔

Inverex Go کا مقصد الیکٹرک موبیلٹی کے ذریعے صارفین کو ایک ایسا متبادل فراہم کرنا ہے جس میں روایتی پیٹرول انجن کے بجائے جدید الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

انوریکس کے سی ای او عبدالرحمن نے کہا کہ انوریکس گو کا منصوبہ صرف الیکٹرک وھیکلز کی فروخت تک محدود رکھنے کا مقصد نہیں بلکہ پاکستان میں ای ویز کے ذریعے نئے انداز کے ساتھ موبیلٹی کا آغاز کرنا ہے۔