کراچی؛ نالے سے بوری میں بند 8سالہ بچی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد

پولیس کی جانب سے لاپتا بچی کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ بچی کی شناخت ممکن ہو سکے


ویب ڈیسک August 19, 2026

کراچی:

قائد آباد لانڈھی اسپتال چورنگی شادی ہال کے قریب نالے سے بوری میں بند 7 سے 8 سالہ بچی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک بچی کی گمشدگی کی رپورٹ اور مقدمہ بھی درج ہے۔

پولیس کی جانب سے لاپتا بچی کے اہلخانہ کو طلب کیا گیا ہے تاکہ بچی کی شناخت ممکن ہو سکے۔