کراچی میں شہریوں کو ہراساں کرنے اور رشوت لینے والا اہلکار معطل

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے کھارادر ٹریفک سیکشن کے ریکارڈ کیپر کو معطل کر دیا دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت


منور خان August 20, 2026
فوٹو فائل

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی نے شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کر کے رقم طلب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ٹاور کے قریب شہریوں کو مبینہ طور ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی نے ویڈیو میں نظر آںے والے اہلکار کیخلاف فوری کارروائی کی  جس پر ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی نے فوری ایکشن لیا اور کھارادر ٹریفک سیکشن کے ریکارڈ کیپر محمد حنیف کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

ایس ایس پی نے ویڈیو میں موجود سادہ لباس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔