تربت: بلیدہ سے بلوچ شہری امام ولد حسن مبینہ طور پر اغوا

3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 دہشت گرد گزشتہ روز امام ولد حسن کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے


ویب ڈیسک August 20, 2026


تربت کے علاقے بلیدہ کے گلی باہوٹ بازار سے بلوچ شہری امام ولد حسن کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مغوی کے اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 دہشت گرد گزشتہ روز امام ولد حسن کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلخانہ کے مطابق امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں، وہ ایک سادہ طبیعت اور بے قصور شہری ہے۔ واقعے کے بعد پورا خاندان شدید خوف اور کرب میں مبتلا ہے اور امام حسن کی جلد بحفاظت واپسی کا منتظر ہے۔

بلوچ شہری امام حسن کی اہلیہ نے حکام سے شوہر کی جلد بازیابی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور ان کے امن، ترقی اور جان و مال کے بدترین دشمن ہیں۔