شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سال بعد بچوں سمیت برطانیہ واپسی کا فیصلہ

یہ ابھی واضح نہیں کہ خاندان برطانیہ میں کہاں رہائش اختیار کرے گا۔


ویب ڈیسک August 20, 2026

برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکا میں تقریباً 6 سال قیام کے بعد اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں کے ہمراہ برطانیہ واپس منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری نے اپنے والد بادشاہ چارلس سوم کو بھی وطن واپسی کے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے۔

برطانیہ واپسی کے باوجود ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور دونوں بدستور شاہی خاندان کے ایسے افراد رہیں گے جو سرکاری اور عوامی فرائض انجام نہیں دیتے۔

ہیری اور میگھن کے 7 سالہ بیٹے آرچی اور 5 سالہ بیٹی للی بیٹ کا برطانیہ کے اسکول میں داخلہ بھی کرا دیا گیا ہے جہاں وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ خاندان برطانیہ میں کہاں رہائش اختیار کرے گا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے اختلافات کے بعد تقریباً 6 سال قبل برطانیہ چھوڑ کر امریکا منتقل ہو گئے تھے اور کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کی تھی۔