واشنگٹن:
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر شدید دباؤ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔
بیسنٹ کے مطابق ایران کی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ امریکا آبنائے ہرمز اور تیل کی عالمی آمدورفت پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔
انہوں نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت سے تعلقات ختم کریں۔
امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرکے حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور اسے تباہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو اس حد تک بڑھایا جائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔