بھارت میں مذہبی کشیدگی بڑھانے والی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کو مسلمان دشمنی مہنگی پڑ گئی.
آر ایس ایس سربراہ کے دورۂ امریکہ سے قبل ہی امریکی کمیشن نے ہندو تنظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا.
ترک جریدہ ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نےبھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں ملوث آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا.
چیئرمین امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ڈاکٹر عاصف محمود کا کہنا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کی ایماء پر شدت پسند گروہوں نے مسلمانوں سمیت بھارتی اقلیتوں پر حملے کئے.
کمشنریو ایس سی آئی آر ایف کا مطالبہ تھا کہ امریکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث آر ایس ایس کیخلاف سخت کارروائی کرے.
بھارتی سماجی کارکن عاصف مجتبیٰ کے مطابق بھارت میں مسلمان ہونا ہی انتہا پسندوں کا نشانہ بننے کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے. ہیومن رائٹس واچ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد عالمی اداروں نے بھی بھارتی مسلمانوں کیخلاف ریاستی زیادتیوں کی نشاندہی کی.
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں بھی آر ایس ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی' را' پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے.