طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان معاشی تباہی اور عالمی تنہائی کا شکار

امریکی تھنک ٹینک نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا


ویب ڈیسک August 21, 2026

طالبان رجیم نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر ناکام کر کے رکھ دیا.

امریکی تھنک ٹینک نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا. امریکی تھنک ٹینک دی صوفان سینٹر کے مطابق امریکیتان بدستورایک ناکام ریاست کے طور پر دہشتگرد گروہوں اورمختلف پُرتشدد شدت پسند عناصرکیلئےمحفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے.

القاعدہ افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کے ذریعے فتنہ الخوارج کو تربیت فراہم کر رہی ہے، طالبان کے سخت گیر اقدامات اور دہشتگرد وں سے گٹھ جوڑ نے افغانستان میں عدم استحکام اورمجرمانہ سرگرمیوں  کو بڑھایا.

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان مسلسل عالمی تنہائی کا شکار ہے جبکہ ملکی معیشت بھی تیزی سے زوال پذیر ہے. افغانستان  بدستور  عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے.