کراچی میں آئندہ 3روز مطلع ابرآلود رہنے کا امکان، بارش سے متعلق بھی پیشگوئی

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے


آفتاب خان August 21, 2026

کراچی:

شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل فعال رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ اگست کے دوران تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔