غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی موت پر فوجداری تحقیقات بند، کینیڈا کا اسرائیل سے احتجاج

اپریل 2024 میں غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوئے تھے


ویب ڈیسک August 21, 2026

اوٹاوا: کینیڈا نے غزہ میں 2024 کے ایک حملے کی فوجداری تحقیقات ختم کرنے کے اسرائیلی فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ اپریل 2024 میں غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران ورلڈ سینٹرل کچن کے 7 امدادی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جن میں کینیڈا کا شہری جیکب فلکنگر بھی شامل تھا۔

انیتا آنند کے مطابق حملے کے طریقہ کار میں سنگین خامیاں سامنے آئی تھیں اور کینیڈا واقعے کی مکمل تحقیقات اور متاثرہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سمیت تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔