حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلہ میں سقم ہے، جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا


ویب ڈیسک August 21, 2026

وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظر ثانی  دائر کردی۔

ذرائع نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے  متفرق نظر ثانی دائر کی گئی، نئی متفرق نظر ثانی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کرکے دائر کیا گیا۔

درخواست  میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہسپتال منتقل کے عدالتی فیصلہ میں سقم ہے، عدالتی فیصلہ میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست کے مطابق متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے، 18 اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔