امریکا سے جنگ کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کا وقت آگیا؛ ایرانی صدر

ایران کو اس وقت بھرپور طاقت اور وقار حاصل ہے جو جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے، مسعود پزیشکیان


ویب ڈیسک August 21, 2026
قطر میں منجمد 12 ارب ڈالرز میں نصف رقم جلد ہمارے حوالے کردی جائے گی؛ ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ اب امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو پھرپور طاقت اور وقار کے ساتھ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے یہ بات ڈاکٹروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔

ایرانی صدر کے بقول امریکا کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کا مناسب وقت آگیا ہے کیونکہ ایران اس وقت پوری طاقت اور شاندار وقار کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکا پر ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر نے جون میں امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ  اس معاہدے میں ایران کی جانب سے کسی قسم کی دستبرداری یا ہتھیار ڈالنے کی شرط شامل نہیں تھی۔

واضح رہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت 60 روز کے اندر وسیع تر معاہدے کی بنیاد بننے والی تھی تاہم دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے اور یہ عمل آگے نہ بڑھ سکا۔ معاہدہ 17 اگست کو مؤثر طور پر ختم ہوگیا۔