پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی زد میں آگئے۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر پس پردہ تصاویر شیئر کیں، جن میں فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان بھی دکھائی دیں۔
رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ پر کمنٹس بند ہونے نے سوشل میڈیا صارفین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا اور ایک مرتبہ پھر فہد مصطفیٰ اور حنا امان کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
فہد مصطفیٰ اور حنا امان کی مبینہ شادی سے متعلق افواہیں تقریباً ایک سال سے گردش کر رہی ہیں مگر دونوں میں سے کسی نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
اس سے قبل بگ بینگ پروڈکشنز سے وابستہ رہنے والے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے ایک پوڈکاسٹ میں دونوں سے متعلق مختلف دعوے کیے تھے مگر ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے اہلیہ ثنا فہد سے 'لوو میرج' کی تھی اور دونوں کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔