وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، کشمیر میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک August 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے  نواز شریف سے ملاقات کی اور  کشمیر میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کشمیر میں نئے وزیراعظم کو نامزد کرنے کے حوالے سے بھی غور و خوض جاری رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔