اسحاق ڈار 5 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، اہم برطانوی حکام سے ملاقاتیں طے

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی و بحری تعاون پر اہم رابطے متوقع ہیں۔


ویب ڈیسک August 24, 2026
فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست 2026 تک جاری رہنے والے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان کے لیے ایف سی ڈی او کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی بحری سلامتی سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔

نائب وزیراعظم دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی و بحری تعاون پر اہم رابطے متوقع ہیں۔