کراچی، اورنگی ٹاؤن میں نامعلوف افراد کی کار پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا


اسٹاف رپورٹر August 25, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سندھی گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔