کراچی:
عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 3 فائرٹینڈر کی مدد سے قابو پالیا گیا ۔
آتش زدگی کے باعث فیکٹری میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں واقعے گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی ، جس کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائرٹینڈر موقع پر طلب کر لیا گیا ۔
ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق 3 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ، ایک گاڑی کی مدد سے کولنگ کا عمل مزید آدھے گھنٹے تک جاری رہا ۔ آتش زندگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور میں موجود گتا اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا ۔