کراچی، ٹرین کی زد میں آکر شخص جاں بحق، نالے سے نومولود کی لاش برآمد

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر August 25, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں اٹک پمپ کے قریب نالے سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

چھیپا حکام کے مطابق نومولود کی لاش نالے کے قریب سے ملی جسے ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں واقعات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔