جشنِ میلاد النبی ﷺ: کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی

11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی شب تک بھاری گاڑیاں شہر میں چلانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر August 25, 2026

کراچی:

جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول کو بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہوگا ، شہر میں ڈمپر ، ٹینکرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی 25 اور 26 اگست کو پابندی عائد کی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں 11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی شب تک بھاری گاڑیاں شہر میں چلانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ٹریفک انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے ۔

گڈز ٹرانسپورٹ ، ڈمپر ، واٹر ٹینکر اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مالکان اپیل کی گئی ہے کو وہ انتظامیہ سے تعاون کریں ، دیگر شہری بھی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں ۔