سنسنی خیزی اور فیک نیوز میں بھارتی میڈیا سب سے آگے، امریکی سفیر

مداخلتت  اور روکنے کے باوجود مہمانوں کو مسلسل چیخنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے؟، امریکی سفیر


ویب ڈیسک August 25, 2026

بھارت میں امریکی سفیر نے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا میں سنسنی خیزی کی انتہا ہے ، خبر، تجزیے اور حقیقت کا فرق مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا کہ شام 6 بجے 8 اور رات 10 بجے 12 افراد بیک وقت چیختے ہیں، یہ نیوز شو ہے یا شور شرابا. بھارتی ٹاک شوز کی چیخ و پکار میں گفتگو سمجھنا بالکل ناممکن ہوچکا ہے.

انہوں نے کہا کہ مداخلتت اور روکنے کے باوجود مہمانوں کو مسلسل چیخنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے؟ امریکا میں فیک نیوز کو بڑا مسئلہ سمجھتا تھا لیکن بھارتی میڈیا سب سے آگے نکل گیا.

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے تبصروں نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن رپورٹنگ اور فیک نیوز کے بڑھتے رجحان کو بے نقاب کر دیا. امریکی بیانیے، سنسنی خیزی اور غیرمصدقہ دعوؤں سے بھارتی میڈیا اپنی عالمی ساکھ مسلسل کھو رہا ہے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا سچائی کے بجائے صرف حکومتی بیانیے اور سیاسی پروپیگنڈے کا ذریعہ بن چکا ہے. ذرائع ابلاغ پر بڑھتا ہوا سخت حکومتی اثر و رسوخ بھارت میں غیراعلانیہ ایمرجنسی کے تاثر کو تقویت دیتا ہے.