خاران میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی


ویب ڈیسک August 26, 2026

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔