پمز اسپتال آتشزدگی، آگ پھیلنے کی وجہ آکسیجن سپلائی بنی، طارق فضل چوہدری

دو ڈاکٹرز، نرس اور عملہ موجود تھا جو واقعے میں محفوظ رہے


ویب ڈیسک August 26, 2026

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ گیس کی لائنز اور پلاسٹک انسٹرومنٹ کی وجہ سے آگ پھیلی، واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سیکرٹری ہیلتھ موجود ہیں، دو ڈاکٹرز، نرس اور عملہ موجود تھا جو واقعے میں محفوظ رہے۔ آگ کی وجہ کا تعین ابھی نہیں کیا جاسکتا، کرائم سین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ دھماکہ جیسے بھی ہوا، آکسیجن سپلائی کی وجہ سے آگ پھیلی ہے۔