حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کرے، نواز شریف کا پمز واقعے پر اظہار افسوس

 پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل رنجیدہ ہے۔


ویب ڈیسک August 26, 2026
احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے نوٹس جاری کردیے

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے پر نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل رنجیدہ ہے۔

پمز  افسوسناک واقعے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی کرے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔