اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کا بریک اپ، دو سال بعد راہیں جدا

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں سامنے آئی تھیں


ویب ڈیسک August 26, 2026

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو کے درمیان تقریباً دو سال سے جاری تعلق ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بریک اپ کے باوجود دونوں کے درمیان کسی قسم کی ناراضی نہیں اور انہوں نے اچھے انداز میں اپنے تعلق کو ختم کیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں سامنے آئی تھیں جب دونوں کی ملاقات آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران ہوئی تھی۔

اس کے بعد دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں نے بھی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔

واضح رہے کہ اننیا اور واکر نے کبھی باضابطہ طور پر اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی تھی اور اب تک دونوں کی جانب سے بریک اپ کی خبروں پر بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔