پمز سانحہ: آتشزدگی کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی، مزید انکشافات

ذرائع  نے کہا کہ نرسری والے فلور پر لیبر روم کینگرو روم بھی موجود ہے


ویب ڈیسک August 26, 2026

پمز آتشزدگی سانحے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے 

ذرائع  نے کہا کہ نرسری والے فلور پر لیبر روم کینگرو روم بھی موجود ہے، نرسری کے علاوہ آٹھ کمرے ماؤوں کے لئے بنے ہوئے ہیں۔

آٹھ کمروں میں مزید نوزائدہ بچے اور مائیں بھی داخلہ تھیں، جو محفوظ رہیں، آگ پھیلنے سے ان ماووں اور مزید بچوں کو نقصان ہوتا۔

ذرائع  کے مطابق نرسری کے باہر لگےتالہ کھولنے میں تاخیر ہوئی،  ایسی صورتحال میں طے نہیں تھا کہ نرسری کا تالا کس نے کھولنا ہے؟

پمز اسپتال سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس میں حادثے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کسی اے سی کمپریسر یا شارٹ سرکٹ سے نہیں ہوئی۔ این آئی سی یو میں انکیوبیٹر کے ساتھ آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹا، جس کے بعد آکسیجن نے آگ پکڑ لی۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے دھواں پیدا ہوا اور وہ دھواں پائپ کے ذریعے بچوں کے سانس میں گیا۔ بچوں کی موت کی ایک وجہ آکسیجن بند ہونے اور پھر جھلسنے سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آگ پہلے کم تھی، پھر تیزی سے پھیل گئی۔